🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 114* ・❱━━━
*نماز کی سنتیں:*
(16) مرد کے لیے قعدہ میں بیٹھنے کی مسنون ہیئت یہ ہے کہ بائیں پیر کو بچھا کر اس پر بیٹھے اور دایاں قدم اس طرح اٹھا رکھے کہ پیر کی انگلیاں قبلہ کی جانب رہیں اور عورت دونوں پیروں کو بائیں جانب نکال کر سمٹ کر بیٹھے گی۔
(17) آخری قعدہ میں تشہد یعنی التحیات کے بعد درود شریف پڑھنا سنت ہے۔
(18) قعدہ اخیرہ میں تشہد اور درود شریف کے بعد سلام سے پہلے ادعیہ ماثورہ پڑھنا مسنون ہے۔
(19) قعدہ اولیٰ اور قعدہ اخیرہ میں التحیات میں جب کلمہ " اشھد ان لا الٰہ " کہے تو شہادت کی انگلی اٹھانا مسنون ہے۔
📚حوالہ:
• حلبی کبیر 382
• فتاوی ھندیہ 1/75
• بدائع الصنائع 1/500
• کتاب المسائل 1/344
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━