░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 108 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 108 ・❱━━━

               نماز کی سنتیں:
            سنت کی حقیقت
سنت پر عمل کرنا ضروری ہے اور بڑے ثواب کا کام ہے لیکن اس کے چھوٹنے سے نہ تو نماز میں سجدہ سہو واجب ہوتا ہے اور نہ نماز فاسد ہوتی ہے اور تارکِ سنت کا حکم مندرجہ ذیل مختلف صورتوں میں الگ الگ ہے:
(1) اگر بلاارادہ کوئی سنت چھوٹ گئی تو کوئی گناہ نہیں۔
(2) اگر قصدا کوئی سنت چھوڑی ، لیکن دل میں سنت کی تحقیر اور استخفاف کا قصد نہیں ہے تو گنہ گار ہوگا
(3) اور اگر نعوذباللہ سنت کو تحقیر و استخفاف کی بنا پر چھوڑا ہے تو ایسا شخص اسلام سے خارج ہے۔
اس لیے بہرحال نماز کو سنت کے مطابق پڑھنے کا مکمل اہتمام کرنا چاہیے۔

📚حوالہ:
* الدرالمختار مع ردالمحتار 2/149
* کتاب المسائل 1/339
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی