░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 100 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 100 ・❱━━━

    نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان:
 تیمم کرکے نماز پڑھنے والا دورانِ نماز پانی پر قادر ہوگیا
جس شخص نے پانی نہ ہونے کی وجہ سے یا کسی عذر کی وجہ سے تیمم کرکے نماز شروع کی تھی، اگر وہ نماز کے دوران پانی کے حصول پر قادر ہوگیا یا اس کا عذر زائل ہوگیا، تو اس کی نماز فاسد ہوجائے گی، اور وضو کرکے نماز پڑھے گا۔

ننگے شخص کو کپڑا میسر آگیا
  اگر کسی شخص نے کپڑا دستیاب نہ ہونے کی بنا پر ننگے ہونے کی حالت میں نماز شروع کی پھر اسے بقدرِ ستر کپڑا میسر آ گیا تو اس کی نماز فاسد ہوگئی ، اب کپڑا پہن کر دوبارہ نماز پڑھے۔

اشارہ سے رکوع وسجدہ کرنے والے کو قدرت حاصل ہوگئی
  اگر کسی شخص نے کمزوری یا بیماری کی وجہ سے اشارہ سے رکوع و سجدہ کرلیا تھا پھر وہ دورانِ نماز رکوع اور سجدہ کرنے پر قادر ہوگیا تو اس کی نماز فاسد ہوجائے گی، اب ازسرنو نماز پڑھے۔

📚حوالہ:
* مراقی الفلاح 120
* الدر المختار 2/361
* طحطاوی 179
* مجمع الانھر 1/115
* کتاب المسائل 1/391
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی