🌻 *عورت کے مسنون کفن کی تفصیل*
📿 *عورت کے مسنون کفن کی تفصیل:*
عورت کے کفن میں پانچ کپڑے مسنون ہیں، جن کی تفصیل یہ ہے:
1️⃣ ازار: سر سے پاؤں تک۔
2️⃣ قمیص بغیر آستین اور بغیر کلی کے: گردن سے پاؤں تک۔
3️⃣ لفافہ: جو میت کے سر اور پاؤں سے کچھ طویل ہو۔
4️⃣ سینہ بند: بغل سے رانوں تک ہو تو زیادہ اچھا ہے، ورنہ تو ناف تک بھی درست ہے، اور چوڑائی میں اتنا ہو کہ بندھ سکے۔
5️⃣ سر بند جسے اوڑھنی بھی کہتے ہیں: تین ہاتھ لمبا۔ (احکام میت)
☀ الفتاوى الهندية:
وَكَفَنُ الْمَرْأَةِ سُنَّةً دِرْعٌ وَإِزَارٌ وَخِمَارٌ وَلِفَافَةٌ وَخِرْقَةٌ يُرْبَطُ بِهَا ثَدْيَاهَا وَكِفَايَةً إزَارٌ وَلِفَافَةٌ وَخِمَارٌ، هَكَذَا فِي الْكَنْزِ، وَعَرْضُ الْخِرْقَةِ مَا بَيْنَ الثَّدْيِ إلَى السُّرَّةِ، هَكَذَا فِي الْعَيْنِيِّ شَرْحِ الْكَنْزِ وَالتَّبْيِينِ. وَالْأَوْلَى أَنْ تَكُونَ الْخِرْقَةُ مِنْ الثَّدْيَيْنِ إلَى الْفَخِذِ، كَذَا فِي الْجَوْهَرَةِ النَّيِّرَةِ.
(الْبَابُ الْحَادِي وَالْعِشْرُونَ فِي الْجَنَائِزِ: الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي التَّكْفِينِ)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی