🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 112* ・❱━━━
*نماز کی سنتیں:*
(8) سورت فاتحہ پڑھنے کے بعد آمین کہنا مسنون ہے۔
(9) ایک مستقل سنت یہ ہے کہ ثنا، اعوذ باللہ، بسم اللہ اور آمین کو آہستہ کہے خواہ امام ہو یا مقتدی؛ اس لیے کہ یہ سب چیزیں اذکار مسنونہ میں سے ہیں جن کا حکم اخفاء کا ہے ، جیسے سجدہ اور رکوع کی تسبیحات وغیرہ۔
(10) ایک سنت یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ کے بعد جب ہاتھ باندھیں تو دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر رکھیں۔
(11) مردوں کے لیے ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا مسنون ہے جب کہ عورتوں کے لیے سینے پر ہاتھ رکھنا سنت ہے۔
📚حوالہ:
• حلبی کبیر 382
• بدائع الصنائع 1/465
• ھندیہ 1/73
• خانیہ 1/87
• کتاب المسائل 1/342
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━