🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 111 ・❱━━━
نماز کی سنتیں:
(4) امام کا سبھی تکبیراتِ انتقالیہ ، " سمع اللہ لمن حمدہ" اور سلام کو بلند آواز سے کہنا مسنون ہے۔
(5) تکبیر تحریمہ کے بعد ثناء ( سبحٰنک اللھم آخر تک ) پڑھنا مسنون ہے۔
(6) ثناء کے بعد سورت فاتحہ سے پہلے " اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم" پڑھنا اور آہستہ پڑھنا مسنون ہے۔
(7) اعوذ باللہ الخ کے بعد بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا مسنون ہے۔
نوٹ: ہر رکعت میں سورت فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھیں ، اسی طرح سورت فاتحہ کے بعد اور سورت ملانے سے قبل بھی بسم اللہ پڑھا کریں۔
📚حوالہ:
* حلبی کبیر 382
* بدائع الصنائع 1/465
* ھندیہ 1/73
* مراقی الفلاح 154
* کتاب المسائل 1/341
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━