🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 105 ・❱━━━
نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان:
تکبیر تحریمہ میں غلطی کرنا
تکبیر تحریمہ کہتے وقت لفظ " اللہ" کے الف کو بڑھا دیا اور " آللہ اکبر" کہا یا اکبر کی شروع میں الف کو بڑھا کر "اللہ آکبر" کہا تو نماز ٹوٹ جائے گی، اسی طرح اگر "اکبر" کے باء کو بڑھاکر " اللہ اکبار" کہا تو بھی نماز ٹوٹ جائے گی۔
دورانِ نماز سینہ قبلہ سے پھیرنا
• اگر کسی شخص نے بلاعذر شرعی اپنا سینہ قبلہ کی طرف سے پھیردیا تو اگر اپنے اختیار سے ایسا کیا تو وہ تھوڑی دیر تک پھیرا ہو یا زیادہ دیر تک، ہر حال میں نماز ٹوٹ جائے گی اور اگر اپنے اختیار سے نہیں پھیرا تو اگر تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار پھیرے رہا تو نماز ٹوٹ جائے گی اور اگر اس مقدار سے کم ہو تو نماز نہیں ٹوٹے گی۔
📚حوالہ:
* تسہیل بہشتی زیور 1/300
* مسائل بہشتی زیور 1/219
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━