🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 95 ・❱━━━
نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان:
نماز میں بولنا یا بلاضروت آواز نکالنا
4. نماز میں چھینک آئی اور اس پر "الحمدللہ" کہا تو نماز فاسد نہیں ہوگی لیکن نہیں کہنا چاہیے اور نماز میں اگر کسی اور کو چھینک آئی اور اس نے نماز ہی میں اس کو " یرحمک اللہ " کہا تو نماز ٹوٹ گئی۔
5. کسی شخص کو سلام کرنے کے قصد سے سلام یا تسلیم یا السلام علیکم یا اس جیسا کوئی لفظ کہنے اور اسی طرح کسی کے سلام کے جواب میں وعلیکم السلام کہنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔
6. نماز میں کوئی خوشخبری سنی اور اس پر "الحمدللہ " کہہ دیا یا کسی کی موت کی خبر سنی، اس پر " انا للہ وانا الیہ راجعون" پڑھا تو نماز فاسد ہوگئی۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/215
* تسہیل بہشتی زیور 1/299
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━