Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

آسماں ساحل سمندر اور میں


کلام: عذرا پروین

آسماں ساحل سمندر اور میں
کھلتا پھر یادوں کا دفتر اور میں

چار سمتیں آئینہ سی ہر طرف
تم کو کھو دینے کا منظر اور میں

میرا اجلا پن نئے انداز میں
تیری بخشش میلی چادر اور میں

ایک مورت میں تجربے نت نئے
کتنے بے کل میرا آذر اور میں

کھلتے ہیں اسرار عجب آلام میں
بند ہوتا وہ ہر اک در اور میں

رات اک تاریک پنجرا یاس کا
پھڑپھڑاتا ایک پیکر اور میں


 

آسماں ساحل سمندر اور میں Reviewed by میاں محمد شاہد شریف on فروری 11, 2025 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.