🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 84 ・❱━━━
جو چیزیں نماز میں مکروہ اور منع ہیں:
ہیئت نماز سے متعلق:
4۔ صرف امام کا بلا ضرورت کسی اونچے مقام پر کھڑا ہونا جس کی بلندی ایک ہاتھ(ڈیڑھ فٹ) یا اس سے زیادہ ہو، مکروہ تنزیہی ہے اگر امام کے ساتھ چند مقتدی بھی ہوں تو مکروہ نہیں ،لیکن اگر صرف ایک مقتدی ہو، تو بھی مکروہ ہے اور بعض نے کہا ہے کہ اگر بلندی ایک ہاتھ سے کم ہو اور سرسری نظر سے اس کی اونچائی ممتاز معلوم ہوتی ہو تب بھی مکروہ ہے۔
5۔ کل مقتدیوں کا امام سے بلا ضرورت اونچی جگہ پر کھڑا ہونا مکروہ ہے، ہاں اگر کوئی ضرورت ہو مثلاً جماعت زیادہ ہو اور جگہ کافی نہ رہے تو مکروہ نہیں، اسی طرح اگر بعض مقتدی امام کے برابر ہوں اور بعض اونچی جگہ پر ہوں تب بھی مکروہ نہیں۔
6۔ امام کا محراب میں کھڑا ہونا مکروہ تنزیہی ہے، ہاں اگر محراب سے قدم باہر ہوں اور سجدہ محراب میں ہوتا ہو تو مکروہ نہیں۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/195
* تسہیل بہشتی زیور 1/304
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━