Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے



طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اتراؤ آئینہ ہمارا ہے

آپ کی غلامی کا بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا فیصلہ ہمارا ہے

عمر بھر تو کوئی بھی جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے تجربہ ہمارا ہے

اپنی رہنمائی پر اب غرور مت کرنا
آپ سے بہت آگے نقش پا ہمارا ہے

کلام: منظر بھوپالی


 

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے Reviewed by Mian Muhammad Shahid Sharif on جنوری 04, 2025 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.