░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 66 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 66* ・❱━━━

    *سورۃ فاتحہ کی کوئی ایک آیت چھوڑنا بھی موجب سجدہ سہو ہے*
        فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل اور وتر کی ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ مکمل پڑھنی واجب ہے لہذا اگر بھول سے اس کی کوئی آیت یا کوئی جزو رہ گیا تو اس کی تلافی کے لئے سجدہ سہو لازم ہوگا۔
البتہ فرض کی آخری دو رکعتوں میں پوری سورت فاتحہ یا اس کا کوئی جزء نہیں پڑھا تو اس کی وجہ سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔

*ضم سورت کے بعد سورت فاتحہ کا دوبارہ پڑھنا*
    اگر کسی شخص نے پہلے سورہ فاتحہ پڑھی پھر کوئی سورت ملائی اور پھر اسی رکعت میں دوبارہ سورہ فاتحہ پڑھ لی تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔

📚حوالہ:
• الدر المختار مع ردالمحتار 2/149
• طحطاوی علی مراقی الفلاح 250
• البحر الرائق 2/94
• کتاب المسائل 1/329

━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی