Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

آپ سے ملاقات ضرور کرنی چاہیئے






 ریل کے سفر کے دوران ایک صاحب کی جب بھی سامنے بیٹھی خاتون سے نظر ملتی مسکرا دیتے۔۔۔۔


  جب یہ چوتھی بار ہوا تو خاتون بھی مسکرائیں اور کہا، "جب بھی آپ مسکرا کر مجھے دیکھتے ہیں میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ملاقات ضرور کرنی چاہیئے"۔۔۔۔

یہ سن کر صاحب کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیا کریں۔۔۔۔

فوراً بولے ۔۔۔۔

جی ضرور ضرور، جب آپ کہیں،  اور کہاں ملنا ہے ؟؟؟؟

خاتون نے اپنا کارڈ دیا اور کہا میرے کلینک میں....میں ڈینٹسٹ ہوں۔۔۔۔

آپ کے دانت میلے کچیلے، ٹیڑھے میڑے اور کالے ہیں. سائیڈ کی دو داڑھوں میں کیڑا بھی لگا ہوا ہے۔۔۔۔

مجھے لگتا ہے شاید ایک ملاقات کافی نہ ہو لیکن یہ گارنٹی ہے کہ مجھ سے ملاقات کے بعد آپ مسکراتے ہوئے کم از کم اتنے برے نہیں لگیں گے۔۔۔۔

خاتون مہذب تھیں اسی لیئے صرف "دانت" کے کیڑے  کا بتایا۔۔۔۔

مشتاق احمد یوسفی

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.