علامہ اقبال کی بزلہ سنجیاں


 ننگے چلے آئے


پنجاب کے مشہور قانون دان چودھری شہاب الدین علامہ کے بے تکلف دوستوں میں سے تھے۔ ان کا رنگ کالا اور ڈیل ڈول بہت زیادہ تھا۔ ایک روز وہ سیاہ سوٹ پہنے ہوئے اور سیاہ ٹائی لگائے کورٹ میں آئے تو اقبال نے انہیں سرتاپا سیاہ دیکھ کر کہا: اے چودھری صاحب! آج آپ ننگے ہی چلے آئے ۔

موٹر میں کتے


فقیر سید وحید الدین کے ایک عزیز کو کتے پالنے کا بے حد شوق تھا۔ ایک روز وہ لوگ کتوں کے ہمراہ علامہ سے ملنے چلے آئے۔ یہ لوگ اتر اتر کر اندر جا بیٹھے اور کتے موٹر ہی میں رہے۔ اتنے میں علامہ کی ننھی بچی منیرہ بھاگتی ہوئی آئی اور باپ سے کہنے لگی: ابا! موٹر میں کتے آئے ہیں۔ علامہ نے احباب کی طرف دیکھا اور کہا: نہیں بیٹا! یہ تو آدمی ہیں۔

اقبال ہمیشہ دیر ہی سے آتا ہے


علامہ اقبال بچپن ہی سے بذلہ سنج اور شوخ طبیعت واقع ہوئے تھے۔ ایک روز (جب ان کی عمر گیارہ سال کی تھی) انہیں اسکول پہنچنے میں دیر ہو گئی۔ ماسٹر صاحب نے پوچھا: اقبال تم دیر سے آئے ہو۔ اقبال نے بے ساختہ جواب دیا: جی ہاں! اقبال ہمیشہ دیر ہی سے آتا ہے۔

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی