🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
مکروہ اوقات سے متعلق چند اہم مسائل
1۔ سورج نکلتے وقت ، عین زوال کے وقت اور سورج غروب ہونے کے وقت کوئی نماز صحیح نہیں، البتہ عصر کی نماز اگر کوئی پہلے نہ پڑھ سکا ہو تو وہ سورج غروب ہوتے وقت بھی پڑھ لے۔
2۔ مذکورہ تین اوقات میں سجدہ تلاوت بھی مکروہ ہے، البتہ اگر اسی وقت آیت سجدہ پڑھی گئی ہو تو ادا ہوجائیگی کراہت تنزیہی کے ساتھ۔
3۔ مذکورہ تین اوقات میں نماز جنازہ کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اگر جنازہ پہلے سے تیار تھا تو مذکورہ اوقات میں اس پر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور اگر جنازہ اسی وقت تیار ہوا ہے تو اسی وقت نماز پڑھ لی جائے ، موخر نہ کی جائے ، اور اس میں کوئی کراہت نہیں۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 1/374
▪الفتاوی الھندیہ 1/52
▪احسن الفتاوی 1/136
▪تسہیل بہشتی زیور 1/244
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━