جلد شادی کے خواہش مند کےلیے وظیفہ
سوال: میری شادی 2020 میں ہوئی تھی اور 16 شعبان 2023 کو طلاق ہوگئی ہے ،میری دو سال کی ایک بیٹی طلاق کے بعد سے میرے ساتھ ہے،مجھے بہت پریشانیاں اور مسائل در پیش ہیں، 3 مہینے سے میرے والدین میرے لیے رشتہ ڈھونڈرہے ہیں، میرے لیے مناسب رشتہ نہیں مل رہاہے، میں جلدی شادی کرنا چاہتا ہوں ۔
جواب :
1۔ہرنماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے یہ آیت پڑھیں۔
"رَبِّ إِنِّي لِما أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ."[القصص:24]
2۔عشاء کی نماز کےبعد اول و آخر گیارہ، گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں "یا لطیف" پڑھ کر دعا کیا کریں۔
3۔ صبح و شام سورۂ واقعہ اور سورۂ طارق کا اہتمام کریں۔
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144509102466
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
جلد شادی کے خواہش مند کےلیے وظیفہ
Reviewed by Mian Muhammad Shahid Sharif
on
مئی 09, 2024
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: