Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

کتنے ہاتھ سوالی ہیں

 


کتنے ہاتھ سوالی ہیں 
کتنی جیبیں خالی ہیں 

سب کچھ دیکھ رہا ہوں میں 
راتیں کتنی کالی ہیں 

منظر سے لا منظر تک 
آنکھیں خالی خالی ہیں 

اس نے کورے کاغذ پر 
کتنی شکلیں ڈھالی ہیں 

صرف ظفر تابشؔ ہیں ہم 
غالبؔ میرؔ نہ حالیؔ ہیں 

شاعر: ظفر تابش

    کتنے ہاتھ سوالی ہیں Reviewed by Mian Muhammad Shahid Sharif on مئی 02, 2024 Rating: 5

    کوئی تبصرے نہیں:

    رابطہ فارم

    نام

    ای میل *

    پیغام *

    تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.