New Post/Thread Notification: Urdu Adab and Shayeri

Hello,

KhalidAS has just posted in the Urdu Adab and Shayeri forum of ITDarasgah.com - Urdu Forum for IT Education & Information under the title of دل کے بازار میں قیمت نہیں ملنے والی.

This thread is located at http://www.itdarasgah.com/showthread.php?t=91087

Here is the message that has just been posted:
***************
:bism1:
:th_salam:

غلطی سے بھی حلاوت نہیں ملنے والی
بزم خوباں میں محبت نہیں ملنے والی

صبر اور شکر کی دولت نہیں ملنے والی
ایسے ویسوں کو یہ نعمت نہیں ملنے والی

جو بھی ملنا تھا مجھے ایک وسیلے سے ملا
اب کسی کو بھی یہ حرمت نہیں ملنے والی

طنز کے تیر غنیمت ہیں وگرنہ تمھیں اب
تپش شعلہ نفرت نہیں ملنے والی

اٹھ کے چپ چاپ نکل جاؤ جو عزت ہے عزیز
بزم تسخیر میں مہلت نہیں ملنے والی

چاہے آشفتہ سری کوہ گراں تک پہنچے
تب بھی تم کو کوئ شہرت نہیں ملنے والی

سرد مہری کے سوا ' سوز مسلسل کے سوا
دل کے بازار میں قیمت نہیں ملنے والی

ہو نہ جب تک کسی شعلے کی لپک دل میں حسن
کسی احساس کی شدت نہیں ملنے والی

***************

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں