darpanrukh has just posted in the Urdu Adab and Shayeri forum of ITDarasgah.com - Urdu Forum for IT Education & Information under the title of ~*~تیری یاد کے بازو بھی نہیں~*~.
This thread is located at http://www.itdarasgah.com/showthread.php?t=91114
Here is the message that has just been posted:
***************
*Image: http://i1214.photobucket.com/albums/cc495/ZeeOO_02/dividers/rosesparklydiv.gif
* دل کے صحرا میں کوئی آس کا جگنو بھی نہیں*
* اتنا رویا ہوں کہ اب آنکھ میں آنسو بھی نہیں*
* قصئہ درد لئے پھرتی ہے گلشن کی ہوا*
* میرے دامن میں تیرے پیار کی خوشبو بھی نہیں*
* چھِن گیا میری نگاہوں سے بھی احساسِ جمال*
* تیری تصویر میں پہلا سا وہ جادو بھی نہیں*
* موج در موج تیرے غم کی شفق کھلتی ہے*
* مجھے اس سلسلئہ رنگ پہ قابو بھی نہیں*
* دل وہ کمبخت کہ دھڑکے ہی چلا جاتا ہے*
* یہ الگ بات کہ تو زینتِ پہلو بھی نہیں*
* یہ عجب راہگزر ہے کہ چٹانیں تو بہت*
* اور سہارے کو تیری یاد کے بازو بھی نہیں*
Image: http://i1214.photobucket.com/albums/cc495/ZeeOO_02/dividers/rosesparklydiv.gif
*
***************
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں