آج ہم سیکھیں گے کہ کس طرح ایک عام سے "ڈبے" یا "پیکج" کو ایک ایسی شاہانہ چیز میں بدلا جاتا ہے جسے دیکھ کر ہی برانڈ کی قیمت کا اندازہ ہو جائے۔ یہ مشق آپ کو "مٹیریل کی فیل" (Material Feel) اور "پریزنٹیشن" کو بہتر بنانا سکھائے گی۔
مرحلہ ۱: سادہ پرامپٹ (The Concept)
یہاں ہم صرف ایک ڈبہ اور اس پر لوگو کا ذکر کریں گے۔
پرامپٹ:
A blue gift box with "ITDarasgah" logo on it.توقع: ایک عام سا گتے کا نیلا ڈبہ جس پر لوگو چھپا ہو۔ یہ کسی بھی عام دکان سے ملنے والے پیکج جیسا لگے گا۔
مرحلہ ۲: درمیانی اپگریڈ (The Professional Edge)
اب ہم اس میں مٹیریل کی کوالٹی، تھری ڈی لک اور دفتری لوازمات شامل کریں گے۔
اپگریڈڈ پرامپٹ:
A professional 3D corporate gift set. A premium matte blue box with a silver embossed "ITDarasgah" logo. Inside the box are a professional notebook and a metal pen. Placed on a modern glass office desk with soft studio lighting and realistic reflections.تبدیلی: اب یہ ایک باقاعدہ کمپنی کا ویلکم کٹ یا گفٹ سیٹ لگ رہا ہے۔ میٹ فنش اور چاندی کے ابھرے ہوئے حروف اسے پریمیم بنا رہے ہیں۔
مرحلہ ۳: شاہانہ اور پُرتعیش (The Luxury Masterpiece)
اب ہم اسے "آئی ٹی درسگاہ سگنیچر ایڈیشن" بنائیں گے۔ یہاں ہم سیاہ سنگِ مرمر، سونا اور مخمل کا استعمال کریں گے۔
ماسٹر پرامپٹ:
A majestic, ultra-luxurious corporate gift chest masterwork. A heavy box crafted from polished black obsidian and 24K gold-leaf edges. The "ITDarasgah" emblem is intricately inlaid with glowing gold in the center. The box is partially open, revealing a royal blue velvet interior. Cinematic volumetric lighting with golden highlights, floating dust particles, hyper-realistic textures of gold and stone, 8K resolution, opulent and royal presentation.
💡 آج کا سبق (Learning Point):
اس قسط میں ہم نے سیکھا کہ "وزن اور مٹیریل" (Weight & Material) کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ سنگِ مرمر (Obsidian) اور سونے کا ورق (Gold leaf) ڈیزائن میں ایک خاص قسم کا "وقار" اور "وزن" پیدا کرتے ہیں جو دیکھنے والے کو برانڈ کی مضبوطی کا احساس دلاتا ہے۔
📢 آئی ٹی درسگاہ "پیکجنگ ڈیزائنر" چیلنج 📢
سامعین کے لیے ٹاسک: آج آپ نے ایک "برانڈ مینیجر" بننا ہے!
مرحلہ نمبر ۳ کی پرامپٹ کو استعمال کریں، لیکن ڈبے کے مٹیریل کو "سفید صندل کی لکڑی" (White Sandalwood) اور سونے کو "چاندی" (Polished Silver) سے بدل کر دیکھیں۔
اس پر اپنا نام "Exclusive Edition for [Your Name]" لکھوانے کی کوشش کریں۔
اپنا شاہکار ڈیزائن گروپ میں شیئر کریں! دیکھتے ہیں کس کی پیکجنگ سب سے زیادہ "کلاسی" اور "مہنگی" لک دیتی ہے!



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں