░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 255 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

    ━━❰・ *پوسٹ نمبر 255* ・❱━━━
       *مریض کی نماز سے متعلق مسائل:* 

 *(25) نفل نماز ٹیک لگا کر پڑھنا:* 
اگر تھکاوٹ کی وجہ سے کوئی شخص دیوار یا لاٹھی وغیرہ پر ٹیک لگا کر نفل نماز ادا کرے تو بلا کراہت درست ہے، اور اگر بلاعذر ایسا کیا تو مکروہ تنزیہی ہوگا۔

 *(26) نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا:* 
نفل نماز بلاعذر بیٹھ کر پڑھنے میں کوئی کراہت نہیں؛ البتہ اگر بلاعذر بیٹھ کر نفل ادا کی تو کھڑے ہوکر پڑھنے کے مقابلے میں ثواب آدھا ملے گا، اور سننِ موکدہ کو بہرحال کھڑے ہوکر ہی پڑھنا چاہیے۔

 *(27) پاگل پن میں نماز کا حکم:* 
اگر کوئی شخص مجنون ہوجائے اور یہ جنون کی حالت پانچ نمازوں کے وقت کے اندر اندر رہے تو چھوٹی ہوئی نمازیں قضا کرے گا اور اگر یہ حالت چھٹی نماز کے وقت تک ممتد ہوجائے تو اب گزری ہوئی نمازوں کی قضا اس پر لازم نہیں۔

📚حوالہ:
(1) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا:2/572
(2) شامی بیروت:2/499
(3) کتاب المسائل:1/577
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں