🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 229* ・❱━━━
*امامت و جماعت کے مسائل:*
*(46) محلّہ کی مسجد میں اہل محلّہ کا جماعتِ ثانیہ کرنا:*
محلّہ کی مسجد میں اہل محلّہ کے لیے جماعت ثانیہ سخت مکروہ ہے؛ کیوں کہ اس سے تقلیلِ جماعت لازم آتی ہے۔
*(47) بازار یا راستہ کی مسجد میں جماعتِ ثانیہ:*
راستے پر واقع ایسی مسجد جس میں اگر باقاعدہ امام اور نمازی مقرر نہ ہوں تو وہاں تکرارِ جماعت مطلقاً جائز ہے،اور اگر باقاعدہ امام اور نمازی مقرر ہوں تو اسکے آس پاس رہنے والوں کی لیے جماعت ثانیہ مطلقاً مکروہ ہے؛ لیکن جو مسافر وہاں آتے جاتے ہیں ان کے لئے تکرار جماعت کی گنجائش ہے، پھر احتیاط اس میں ہے کہ امام کی جگہ سے ہٹ کر باجماعت نماز پڑھیں۔
📚حوالہ:
(1) البحر الرائق:1/346
(2) منحة الخالق:1/345
(3) ھندیہ 1/83
(4) شامی زکریا:2/288
(5) کتاب المسائل:1/420:421
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں: