░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 215 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
    ━━❰・ پوسٹ نمبر 215 ・❱━━━
             امامت و جماعت کے مسائل:
 
 (12) ٹی وی دیکھنے والے یا سنیما باز کی امامت 
جو شخص سنیما یا ٹی وی وغیرہ پر فحش مناظر دیکھتا ہو اور ناچ گانے وغیرہ کی محفلوں سے احتراز نہ کرتا ہو ایسا شخص فاسق ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے۔ 
 (13) انگریزی بال رکھنے والے کی امامت 
انگریزی بال رکھنے والا فاسق ہے،اور فاسق کو امام بنانا مکروہ ہے۔
 (14)جس کی بیوی پردہ نہ کرتی ہو اس کی امامت 
اگر امام کی بیوی شرعی طور پر پردہ نہیں کرتی اور وہ بے پردگی سے نہیں روکتا، بلکہ اس کے اس فعل سے راضی ہے اور اس سے بہتر امامت کا اہل موجود ہے تو ایسی حالت میں اس کا امام  بنانا مکروہ ہے؛کیوں کہ وہ فاسق ہے۔
📚حوالہ:
(1) شامی بیروت:2/255
(2) کفایت المفتی:3/80
(3) امداد الاحکام:2/130
(4) محمودیہ:2/99:7/47
(5) کتاب المسائل:1/408:409
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں