░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 207 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

    ━━❰・ پوسٹ نمبر 207 ・❱━━━
            صف بندی سے متعلق مسائل:

 (15) کسی شخص کا نمازی کے آگے سے گزرنا: 
اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا تھا اور اس کے آگے سے کوئی شخص گزر گیا تو نماز پڑھنے والے کی نماز فاسد نہ ہوگی؛ البتہ گزرنے والا گنہگار ہوگا اور بعض صورتوں میں نمازی بھی گنہگار ہوسکتا ہے، جس کی تفصیل یہ ہے کہ امکانی طور پر اس مسئلہ کی چار شکلیں پائی جاسکتی ہیں:
(۱) نمازی کسی ایسی جگہ نماز پڑھ رہا ہے جہاں نماز پڑھنے سے گزرنے والے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور نمازی کے پیچھے سے گزرنے کا راستہ کھلا ہوا ہے،اب اگر گزرنے والا پیچھے کے راستہ کو چھوڑ کر آگے سے گزرتا ہے تو صرف گزرنے والا گنہگار ہوگا، نمازی گنہگار نہیں ہوگا۔
(۲) نمازی نے راستہ روک کر نماز کی نیت باندھ لی اور گزرنے والے کے لیے اس کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں ہے، مثلاً مسجد کے عین دروازے پر نیت باندھ لی تو ایسی صورت میں آگے سے گزرنے والے کو گناہ نہ ہو گا؛ بلکہ صرف نماز پڑھنے والا ہی گنہگار ہوگا۔
(۳) نمازی نے ایسی جگہ نیت باندھی جو اگرچہ عام گزرگاہ ہے؛لیکن اس راستہ کا متبادل بھی موجود ہے،توایسی صورت میں گزرگاہ پر نماز پڑھنے کاوبال نمازی پر ہوگا،اور جو شخص دوسرا متبادل راستہ چھوڑ کر نمازی کے آگے سے گزرے گا، اسے گزرنے کا گناہ ہوگا، گویا کہ دونوں گنہگار ہوں گے۔ 
(۴) نمازی نے ایسی جگہ نیت باندھی جو عام گزر گاہ نہیں ہے؛ لیکن اتفاق ایسا ہوا کہ گزرنے والے کو نمازی کے آگے سے گزرنا کسی وجہ سے ناگزیر ہوگیا؛ تو ایسی صورت میں دونوں گنہگار نہ ہوں گے۔

📚حوالہ:
(1)  شامی بیروت:2/343:344
(2) شامی زکریا:2/398:399
(3)  بدائع الصنائع:1/509
(4) کتاب المسائل:1/436
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی