🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ پوسٹ نمبر 206 ・❱━━━
صف بندی سے متعلق مسائل:
(12) بطور اعزاز کسی بڑے شخص کو پہلی صف میں جگہ دینا:
اگر کوئی شخص پہلی صف میں پہلے سے موجود تھا پھر اس نے کسی عالمِ دین یا بڑی عمر کے شخص کے لیے اپنی جگہ چھوڑ دی تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، بلکہ وہ تعظیمِ علم اور اکرامِ مشائخ کے ثواب کا مستحق ہوگا،ان شاء اللہ تعالی۔
(13) مسجد حرام میں نمازیوں کے آگے سے گزرنے کا حکم:
مسجد حرام (مکہ معظمہ) میں طواف کرنے والوں کے لیے طواف کرتے ہوئے نمازی کے آگے سے گزرنا مطلقاً جائز ہے؛لیکن جو لوگ طواف نہ کر رہے ہوں ان کو نمازی کے آگے سے گزرنے میں احتیاط کرنی چاہئے، اور اگر گزرنا ناگزیر ہو تو نمازی کے سجدہ کی جگہ کے آگے سے گزرے، اس کے بالکل قریب سے نہ گزرے۔
(14) اگلی صف کو پُر کرنے کے لیے پچھلی صف سے گزرنا:
اگر جماعت کی نماز میں نمازی اگلی صف میں جگہ چھوڑکر پیچھے کھڑے ہو جائیں تو بعد میں آنے والے شخص کے لیے جائز ہے کہ وہ پیچھے کی صف میں نماز پڑھنے والے کے آگے سے گزر کر اگلی صف پُر کرے۔
📚حوالہ:
(1) الدر المختار مع ردالمحتار زکریا:2/310
(2) شامی بیروت:2/342
(3) کتاب المسائل:1/435:437
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں