🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ پوسٹ نمبر 205 ・❱━━━
صف بندی سے متعلق مسائل:
(10) نئی صف میں تنہا کھڑا ہونا:
اگر کوئی شخص مسجد میں اس حال میں پہنچا کہ اگلی صفیں سب پُر ہوچکی تھیں تو اس شخص کو چاہیے کہ قدرے انتظار کرے اور جب کوئی اور مقتدی آجائے تو اس کو ساتھ لے کر نئی صف میں کھڑا ہو،اگر رکوع ہونے تک بھی کوئی نیا مقتدی نہ آئے تو بہتر ہے کہ اگلی صف میں سے کسی ایسے شخص کو جو مسئلہ جانتا ہو، پیچھے لاکر اپنے ساتھ صف میں کھڑا کرلے؛ لیکن اگر ایسا کوئی شخص دستیاب نہ ہو(جیسا کہ آج کل عمومی حالت ہے) تو پھر اکیلے ہی صف میں کھڑا ہو جائے، اس سے نماز میں کوئی کراہت نہیں آتی۔
(11) نیت باندھنے کے بعد دیکھا کہ اگلی صف میں جگہ خالی ہے:
ایک شخص پچھلی صف میں نیت باندھ کر نماز میں شامل ہوچکا تھا کہ اس نے دیکھا کہ اگلی صف میں جگہ خالی ہے،تو اسے چاہیے کہ نیت باندھے باندھے آگے بڑھ جائے اس سے نماز فاسد نہ ہوگی۔
📚حوالہ:
(1) طحطاوی:168
(2) شامی زکریا:2/312
(3) کتاب المسائل:1/435
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━