░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 204 ▓▒░
🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ پوسٹ نمبر 204 ・❱━━━
صف بندی سے متعلق مسائل:
(8) بچوں کو بڑوں کی صف میں کھڑا کرنا:
اگر بچے ایک دو ہوں، یا ان کو الگ کھڑا کرنے میں اس بات کا اندیشہ ہو کہ وہ یکجا ہوکر شرارت کریں گے اور بڑوں کی نماز میں خلل ہوگا (یا اسی طرح عیدین وغیرہ میں بچوں کی صفیں الگ بنانے میں بڑے مجمع کی وجہ سے ان کے گم ہوجانے کا خطرہ ہو وغیرہ) تو بچوں کو بڑوں کی صف کے ساتھ کھڑا کرنے کی گنجائش ہے۔
(9) محراب صفوں کے وسط میں بنانی چاہیے:
امام کا صفوں کے درمیان میں کھڑا ہونا مسنون ہے؛اس لیے مسجد کی محرابیں پہلی صف کے درمیان میں بنانی چاہئیں، (بعض جگہ یہ دیکھنے میں آیا کہ مسجد کے دائیں یا بائیں توسیع کی گئی مگر پرانی محراب برقرار رکھی گئی، حالاں کہ ایسی صورت میں محراب نئی بنانی چاہیے ،جو پوری مسجد کے بالکل درمیان میں ہو۔)
📚حوالہ:
(1) تقریرات الرافعی علی الدر المختار:2/73
(2) شامی زکریا:2/310
(3) کتاب المسائل:1/434:435
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 204 ▓▒░
Reviewed by Mian Muhammad Shahid Sharif
on
اگست 07, 2025
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: