🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 166* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(29) نفل نماز شروع کرنے سے واجب ہوجاتی ہے۔*
سنت اور نفل نمازیں شروع کرنے سے واجب ہوجاتی ہے،لہذا اگر کسی شخص نے نفل نماز شروع کرنے کے بعد کسی وجہ سےتوڑدی تو بعد میں اس کی قضا واجب ہوگی۔
*(30) مکروہ وقت میں شروع کی ہوئی نفل کا حکم*
مکروہ اوقات میں (طلوع و غروب اور زوالِ آفتاب کے وقت ) اگر نفل کی نیت باندھ لی، تو نفل اس کی ذمہ واجب ہوجائے گی، اب بہتر یہ ہے کہ مکروہ وقت میں نفل کی نیت توڑ دے اور بعد میں اس کی قضا کرے، اگر اس وقت نماز نہیں توڑی تو گناہ تو ہوگا ،مگر بعد میں قضا کی ضرورت نہ ہوگی۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/474
(2) فتویٰ درالعلوم دیوبند:4/235
(3) احسن الفتاوی: 3/493
(4) کتاب المسائل:1/492
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━