🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 149* ・❱━━━
*وتر کے احکام و مسائل :*
*(21) وتر کی نماز کی قضا کا حکم*
فرض نمازوں کی طرح وتر کی نماز فوت ہو جانے کی صورت میں اس کی قضا نماز پڑھنا لازم ہے، اس لیے کہ وتر واجب ہیں، لہذا جس شخص نے عشاء کی نماز پڑھی، لیکن وتر ادا نہیں کیے، تو وتر ذمہ سے ساقط نہیں ہوئے، اس کی قضا کرنا لازم ہوگا۔
اس کی قضا کا وہی طریقہ ہے جو ادا کا ہے، البتہ صرف اس میں وقت کی تعیین کے ساتھ وتر کی قضا کی جائے گی یعنی فلاں رات کی وتر نماز قضا کرتا ہوں، اگر ایک سے زائد دنوں کے وتر ہوں تو یوں نیت کریں کہ میرے ذمے جتنے وتر ہیں، ان میں سے پہلی کی قضا کرتا ہوں، یا یوں نیت کرے کہ میرے ذمے جتنے وتر ہیں، ان میں سے آخری کی قضا کرتا ہوں۔
📚حوالہ:
(1) الدرالمختار مع ردالمحتار 2/538
(2) الھندیہ 1/111
(3) دارالافتاء جامعہ بنوری ٹاون
فتوی نمبر : 144109203052
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━