🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 148* ・❱━━━
*وتر کے احکام و مسائل :*
*(20)وتر کے بعد پڑھی جانے والی تسبیح کی فضیلت والی روایت کی تحقیق*
بعض لوگ وتر کے بعد دو سجدے ادا کرتے ہیں اور ان میں ایک خاص تسبیح پڑھتے ہیں ، اور اس عمل کے فضیلت میں ایک روایت پیش کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہؓ سے ارشاد فرمایا کہ جو مسلمان مرد یا عورت وتر کے بعد دو سجدے اس طرح کرے کہ ہر سجدہ میں پانچ مرتبہ’’سبوح قدّوس ربّ الملائکۃ والرّوح‘‘ پڑھے اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر ایک مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے تو قسم ہے اُس ذات کی جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے اللہ تعالیٰ اُس شخص کے وہاں سے اٹھنے سے پہلے مغفرت فرمادیں گے اور ایک سو حج اور ایک سو عمروں کا ثواب دیں گے اور اس کی طرف سے اللہ تعالیٰ ایک ہزار فرشتے بھیجیں گے جو اس کے لیے نیکیاں لکھنی شروع کردیں اور اسکو سو غلام آزاد کرنے کا ثواب بھی ملے گا اور اس کی دعاء اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں گے اور قیامت کے دن ساٹھ اہلِ جہنم کے حق میں اس کی شفاعت قبول ہوگی اور جب مرے گا تو شہادت کی موت مرے گا۔
یاد رہیں کہ مذکورہ روایت کی فضیلت کسی بھی حدیث کی مستند کتاب میں موجود نہیں ہے، کتبِ فقہ میں اگرچہ اس کے مشہور ہونے کو بیان ہے، لیکن اسی کے ساتھ اس کے من گھڑت ہونے کو بھی بیان کیا ہے، لہٰذا اس کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف کرنا اور اس کا پھیلانا جائز نہیں ہے۔ البتہ وتر کی نماز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تسبیح سُبْحَانَ الْمَلَکِ ا لْقُدُّوْسِ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ کا پڑھنا ثابت ہے۔
📚حوالہ:
(1) فتاوی شامی 2/120
(2) حلبی کبیر رشیدیہ 617
(3) فتاوی دارالعلوم زکریا 1/386
(4) فتاوی دارالعلوم کراچی 67/1829
(5) دارالافتاء و التحقیق مسجد الہلال لاہور 4286
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━