░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 144 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 144* ・❱━━━
           *وتر کے احکام و مسائل :*
  
 *(12) دعائے قنوت بھول کر رکوع میں چلاگیا*
اگر وتر میں دعائے قنوت بھول کر رکوع میں چلاجائے،تو بہتر ہے کہ دعائے قنوت ترک کردے اور اخیر میں سجدہ سہو کرلے ،اور اگر رکوع کے بعد قیام کی طرف لوٹ گیا،تو اب دعائے قنوت پڑھ کر سیدھا سجدہ میں چلاجائے، دوبارہ رکوع نہ کرے اور اخیر میں سجدہ سہو کرے؛ کیوں کہ قنوت کو اصل محل میں پڑھنا ترک کردیا۔ 

 *(13) وتر کی آخری رکعت میں شرکت کرنے والا نماز کیسے پوری کرے؟* 
اگر مقتدی نے وتر کی آخری رکعت امام کے ساتھ پالی اور اس میں وہ قنوت پڑھ سکا ہو یا نہ پڑھ سکا ہو، بہرصورت وہ بعد میں قنوت نہیں پڑھے گا، بلکہ بقیہ دو رکعتیں بغیر قنوت کے پوری  کرے گا، جیسا کہ عام نمازوں میں پوری کرنے کا طریقہ ہے۔

📚حوالہ:
(1) الدر المختار مع ردالمحتار زکریا  2/447
(2) کتاب المسائل 1/445
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی