Top Ad unit 728 × 90

خاص الخاص

random

░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 139 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 139* ・❱━━━
             *وتر کے احکام و مسائل :*
    *(3) نماز وتر پڑھنے کا طریقہ*
 وتر کی نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک سلام سے تین رکعتیں  پڑھی جائیں، ہر رکعت میں فاتحہ کے ساتھ سورت ملائی جائے، دوسری رکعت پر حسبِ دستور قعدہ کیا جائے اور تیسری رکعت میں سورت ملانے کے  بعد رفع الیدین کے ساتھ تکبیر کہی جائے ، پھر ہاتھ باندھ کر دعائے قنوت پڑھیں، اس کے بعد رکوع میں جائے۔

 *(4) بلاعذر نماز وتر بیٹھ کر پڑھنا درست نہیں:*
وتر کی نماز بلاعذر بیٹھ کر یا چلتی ہوئی گاڑی میں بیٹھ کر پڑھنی درست نہیں ہے، کیوں کہ وتر میں فرض نمازوں کی طرح قیام فرض ہے، لہذا اصولا جن صورتوں میں فرض نماز میں قیام ساقط ہوجاتا ہے ، وہاں وتر میں بھی ساقط ہوگا۔ 

📚حوالہ:
• الدر المختار مع ردالمحتار 2/441
• کتاب المسائل 1/441
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 139 ☷☲▓▒░ Reviewed by Mian Muhammad Shahid Sharif on اپریل 09, 2025 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.