🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 107 ・❱━━━
نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان:
متفرقات
* اگر کوئی شخص نمازی کے سامنے سے گزرنا چاہے تو حالت نماز میں اس کو عمل قلیل سے روکنا جائز ہے، عمل کثیر سے جائز نہیں۔ عمل قلیل سے مراد بلند آواز سے سبحان اللہ کہنا یا سری نماز میں آیت سے کم جہر کرنا یا جہری نماز میں قرات مزید بلند کرنا یا ہاتھ کے اشارے سے روکنا جائز ہے ، البتہ نہ روکنا اور اپنی نماز کی طرف متوجہ رہنا بہتر ہے۔
* اگر نمازی نے کسی دوسرے شخص کو تھپڑ مارا یا سوٹی یا کوئی اور چیز ماری تو اس کی نماز ٹوٹ جائے گی۔
📚حوالہ:
* تتمہ احسن الفتاوی 328
* مسائل بہشتی زیور 1/222
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━