░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 101 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 101 ・❱━━━

    نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان:
 نماز پڑھتے ہوئے وقت نکل گیا
اگر فجر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج نکل آیا یا عید کی نماز پڑھتے ہوئے زوالِ شمس ہوگیا یا جمعہ کی نماز پڑھنے کے دوران عصر کا وقت داخل ہوگیا تو اس کی فرض نمازباقی نہیں رہے گی بلکہ دوبارہ پڑھنی ہوگی ، البتہ اگر عصر کی ادا نماز پڑھتے ہوئے سورج غروب ہوگیا تو نمازِعصر ادا سمجھی جائے گی۔

زخم درست ہوکر پٹی کھل گئی
اگر زخم پر پٹی باندھی ہوئی تھی اور اس پرمسح کررہا تھا اور کسی دن نماز کے دوران زخم ٹھیک ہوگیا اور پٹی کھل کر گرگئی تو نماز ٹوٹ جائے گی ، اس لیے کہ مسح کا عذر زائل ہوگیا البتہ اگر زخم ٹھیک ہوئے بغیر پٹی کھل جائے تو نماز فاسد نہ ہوگی۔

📚حوالہ:
* مراقی الفلاح 180
* حاشیہ الطحطاوی علی المراقی 328
* شرح الوقایہ 1/160
* کتاب المسائل 1/393
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی