Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

🌻 *والدین میں ناچاقی ہو تو اولاد کیا کرے؟*


 🌻 *والدین میں ناچاقی ہو تو  اولاد کیا کرے؟*


📿 *والدین کے مابین ناچاقی اور تنازع ہو تو اولاد کیا کرے؟*
اگر والدین کے مابین ناراضگی اور تنازع ہو اور ان میں سے کوئی ایک یا دونوں اپنی اولاد کو دوسرے سے ملاقات کرنے، اس کے پاس بیٹھنے یا اس کی خدمت کرنے سے روکتا ہو اور اس پر ناراض ہوتا ہو تو اولاد کو چاہیے کہ وہ اپنے ماں باپ کی ایسی غیر شرعی باتوں کی طرف توجہ نہ دیں اور نہ ہی کسی کے ساتھ بد تمیزی کرے بلکہ حکمت اور سمجھ داری سے کام لیتے ہوئے والد اور والدہ دونوں کے حقوق بجا لائے اور دونوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرے۔  
نیز والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی باہمی ناچاقی کی وجہ سے اپنی اولاد کو ایسی غیر شرعی باتوں کا حکم دے کر اور ان پر اصرار کرکے ان کو ایسی آزمائش اور امتحان میں نہ ڈالیں۔

☀️ سورة الإسراء:
وَقَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْا اِلَّا اِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا اِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَا اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا اُفٍّ وَّلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيْمًا (23) وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيٰنِیْ صَغِيْرًا (24).
☀️ صحيح البخاري:
2782- حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ الْوَلِيدَ بْنَ الْعَيْزَارِ ذَكَرَ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلَاةُ عَلَى مِيقَاتِهَا. قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ. قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ. فَسَكَتُّ عَنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ وَلَوْ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي. (بَاب فَضْلِ الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ)
☀️ مسند أحمد:
1095- حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ». (مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ)

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
🌻 *والدین میں ناچاقی ہو تو اولاد کیا کرے؟* Reviewed by Mian Muhammad Shahid Sharif on مارچ 26, 2025 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.