🌻 *عدت میں علاج عذر کی وجہ سے زینت کی چیزیں استعمال کرنے کا حکم*


 🌻 *عدت میں علاج عذر کی وجہ سے زینت کی چیزیں استعمال کرنے کا حکم*


📿 *عدت کے دوران کسی مجبوری کی صورت میں زینت کی چیزیں استعمال کرنے کا حکم:*
جب عورت کا شوہر فوت ہوجائے تو عدت کے دوران اس پر سوگ منانا واجب ہوتا ہے، اسی طرح اگر عورت کو طلاق ہوجائے تو متعدد صورتوں میں اس کے ذمّے عدت گزارنے کے دوران سوگ  منانا واجب ہوتا ہے۔ سوگ منانے کے احکام میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ مجبوری اور عذر کے علاوہ جائز زیب وزینت سے بھی مکمل اجتناب کرے گی۔ البتہ اگر عذر اور علاج کی وجہ سے کوئی زینت کی چیز استعمال کرنی پڑ جائے جیسے آنکھوں کی تکلیف میں سرمہ استعمال کرنا پڑے اور سر کی تکلیف میں تیل استعمال کرنا پڑے تو اس کی گنجائش ہے۔
(احکام میت)

☀ الفتاوى الهندية:
على الْمَبْتُوتَةِ وَالْمُتَوَفَّى عنها زَوْجُهَا إذَا كانت بَالِغَةً مُسْلِمَةً الْحِدَادُ في عِدَّتِهَا، كَذَا في «الْكَافِي». وَالْحِدَادُ: الِاجْتِنَابُ عن الطِّيبِ وَالدُّهْنِ وَالْكُحْلِ وَالْحِنَّاءِ وَالْخِضَابِ وَلُبْسِ الْمُطَيَّبِ وَالْمُعَصْفَرِ وَالثَّوْبِ الْأَحْمَرِ وما صُبِغَ بِزَعْفَرَانٍ إلَّا إنْ كان غَسِيلًا لَا يُنْفَضُ وَلُبْسِ الْقَصَبِ وَالْخَزِّ وَالْحَرِيرِ وَلُبْسِ الْحُلِيِّ وَالتَّزَيُّنِ وَالِامْتِشَاطِ، كَذَا في «التَّتَارْخَانِيَّة». ..... وَإِنَّمَا يَلْزَمُهَا الِاجْتِنَابُ في حَالَةِ الِاخْتِيَارِ، أَمَّا في حَالَةِ الِاضْطِرَارِ فَلَا بَأْسَ بها إن اشْتَكَتْ رَأْسَهَا أو عَيْنَهَا فَصَبَّتْ عليها الدُّهْنَ أو اكْتَحَلَتْ لِأَجْلِ الْمُعَالَجَةِ فَلَا بَأْسَ بِهِ وَلَكِنْ لَا تَقْصِدُ بِهِ الزِّينَةَ، كَذَا في «الْمُحِيطِ» ..... وَلَا يَجِبُ الْحِدَادُ على الصَّغِيرَةِ وَالْمَجْنُونَةِ الْكَبِيرَةِ وَالْكِتَابِيَّةِ وَالْمُعْتَدَّةِ من نِكَاحٍ فَاسِدٍ وَالْمُطَلَّقَةِ طَلَاقًا رَجْعِيًّا، وَهَذَا عِنْدَنَا، كَذَا في «الْبَدَائِعِ». 
(كِتَابُ الطَّلَاقِ:الْبَابُ الرَّابِعَ عَشَرَ في الْحِدَادِ)  

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم 
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی