🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 116* ・❱━━━
*نماز کے آداب اور مستحبات:*
*(1) تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ چادر سے باہر نکالنا*
مردوں کے لیے مستحب ہے کہ وہ تکبیر تحریمہ کہتے وقت اپنے ہاتھ چادر یا آستین سے باہر نکال کر رفع الیدین کرے، البتہ عورت چادر کے اندر ہی سے رفع الیدین کرے گی۔
*(2) قیام، رکوع سجدہ وغیرہ میں نظر کہاں رہے؟*
نماز میں خشوع و خضوع برقرار رکھنے کے لیے مستحب ہے کہ حالتِ قیام میں سجدہ کی جگہ پر نظر جمی رہے، حالتِ رکوع میں قدموں پر نظر رہے، سجدہ میں ناک پر، حالتِ قعدہ میں اپنی گود پر اور سلام پھیرتے وقت کندھوں پر نگاہ رہے۔ یہ حکم ہر حالت میں ہے، حتی کہ اگر کوئی شخص بیت اللہ کے سامنے نماز پڑھ رہا ہو تو اسے بھی مذکورہ آداب کا خیال رکھنا چاہیے، دوران نماز اسے بیت اللہ پر نظر نہیں جمانی چاہیے۔
📚حوالہ:
• مراقی الفلاح 151
• تاتارخانیہ 2/157 زکریا
• طحطاوی علی المراقی 151
• بدائع الصنائع 1/503
• کتاب المسائل 1/347
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━