Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random
Random Banner

سخن میں رنگ تمہارے خیال ہی کے تو ہیں



سخن میں رنگ تمہارے خیال ہی کے تو ہیں
یہ سب کرشمے ہوائے وصال ہی کے تو ہیں

کہا تھا تم نے کہ لاتا ہے کون عشق کی تاب
سو ہم جواب تمہارے سوال ہی کے تو ہیں

ذرا سی بات ہے دل میں اگر بیاں ہو جائے
تمام مسئلے اظہار حال ہی کے تو ہیں

یہاں بھی اس کے سوا اور کیا نصیب ہمیں
ختن میں رہ کے بھی چشم غزال ہی کے تو ہیں

جسارت سخن شاعراں سے ڈرنا کیا
غریب مشغلۂ قیل و قال ہی کے تو ہیں

ہوا کی زد پہ ہمارا سفر ہے کتنی دیر
چراغ ہم کسی شام زوال ہی کے تو ہیں

کلام: عرفان صدیقی


 

سخن میں رنگ تمہارے خیال ہی کے تو ہیں Reviewed by Mian Muhammad Shahid Sharif on جنوری 24, 2025 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.