KhalidAS has just posted in the Urdu Dictionery . . . اردو لُغت forum of ITDarasgah.com - Urdu Forum for IT Education & Information under the title of اَب2.
This thread is located at http://www.itdarasgah.com/showthread.php?t=91271
Here is the message that has just been posted:
***************
اَب
2
[اَب] (سنسکرت)
قدیم آریائی زبان میں 'آ' اشارہ قریب اور 'وَ' یا 'وید' وقت کو کہتے تھے اور اسی سے 'اب' بنا جو کہ اردو میں مستعمل ہے۔ 1503ء میں "نوسر ہار" میں استعمال ہوا۔
حرف بیانیہ
1. آخر، بھلا، بارے۔
"اب میں اپنے گھر کی تدبیر کون سے وقت کروں گا?" ( 1822ء، موسٰی کی توریت مقدس، 113 )
2. کسی نکتے یا بیان کی تمہید یا تفصیل کے طور پر۔
"اب اس گھر کی رہنے والیاں ..... اس سربند لفافے کا بھید کیا سمجھیں"۔ ( 1931ء، اختری بیگم، رسوا، 9 )
3. خلاصہ کلام کی غرض سے، مترادف؛ خیر، بس، قصہ مختصر۔
"اب دیکھا ہے تو نے کہ میں کیسی ہوں اور خدا کے فضل سے میری عصمت کیسی ہے"۔ ( 1801ء، طوطا کہانی، 19 )
انگریزی ترجمہ
Thus, as, in like manner
اسم ظرف زماں
1. موجودہ وقت، زمانہ یا مدت، زمانہ حال۔
"اب کا احوال معلوم نہیں" ( 1805ء، آرائش محفل، افسوس، 73 )
"میں اکثر سوچا کرتا ہوں اگر اب سے دس برس پہلے ہم ملتے ..... تو مضائقہ نہ تھا"۔ ( 1944ء، افسانچے، 50 )
2. [ زمانہ ] ان دنوں، آج کل، اس دور میں، اس زمانے میں، اس زندگی میں۔
؎ موت سے ڈرتے ہیں اب، پہلے یہ تعلیم نہ تھی
کچھ نہیں آتا تھا اللہ سے ڈرنے کے سوا ( کلیات، اکبر، 4:2 )
3. [ زمانہ حال ] اس وقت، اس دم، اس لمحے۔
"آج کا ہوتا اب، ابھی، اسی دم ہو جائے۔" ( 1891ء، ایامٰی، 73 )
4. [ زمانہ حال ] اسی حالت میں، اس صورت میں، (کسی خاص امر یا واقعے کے پیش آنے پر)۔
"اب کیا کروں، بن دیکھے مکان کی طرف کیونکر جاؤں"۔ ( 1801ء، آرائش محفل، حیدری، 17 )
5. [ زمانہ حال ] ہنوز، تاحال، ابھی تو۔
؎ کھیتوں کو دے لو پانی اب بہہ رہی ہے گنگا
کچھ کر لو نوجوانو، اٹھتی جوانیاں ہیں ( 1892ء، نظم حالی، 89:2 )
6. [ زمانہ حال ] اس نوبت پر، اس مرحلے پر۔
"اب معلوم ہوا کہ اندر اس ایوان کے میں آپ سے نہیں آیا"۔ ( 1888ء، طلسم ہوشربا، 50:3 )
7. [ زمانہ مستقبل ] آیندہ، مستقبل میں۔
"اور اب روحانی طب (علم الاخلاق) کی بھی ضرورت نہیں رہے گی" ( 1956ء، حکمائے اسلام، 31:2 )
8. [ زمانہ مستقبل ] اگلے ہی لمحے (یا لمحات) میں، بہت جلد، ابھی، عنقریب۔
"کاغذ پر ایسی مورت بناتی ہیں کہ اب بولی اور اب بولی"۔ ( 1936ء، پریم پچیسی، پریم چند، 65:2 )
9. [ زمانہ مستقبل ] دوبارہ، مکرر ۔
؎ بے وفاسے دوستی رکھتے نہیں
اب نہ لینا ہاتھ میں اس کوکبھی ( 1925ء، ریاض امجد، 23:1 )
10. [ زمانہ مستقبل ] اس کے بعد، بعد ازاں، بعدہُ، پھر۔
"غرض قسمت نے یاوری کی، تب زور سے بولا، اب میری باری ہے"۔ ( 1801ء، سنگھاسن بتیسنی، 24 )
11. [ زمانہ ماضی ] تھوڑی دیر پہلے، گزرے ہوئے قریب زمانے میں۔
؎ آدم سے بھی پہلے گزرے آدم
یہ آدم، بو البشر تواب تھا ( 1925ء، گلدستہ نگارش، ناداں دہلوی، 3 )
12. [ زمانہ ماضی ] اس وقت، تب۔
"اب یہ ناچ نچایا کہ مجھ کو اوپر لے گیا" ( 1802ء، باغ و بہار، میرا من، 55 )
انگریزی ترجمہ
Father
مترادفات
اَبھی پھِر فَورًا آئِنْدَہ
مرکبات
اَبْ بھی، اَبْ تَب، اَبْ تَک، اَبْ جَب، اَبْ سے دُور، اَبْ کَر کے، اَبْ کے، اَبْ نَہ تَب
***************
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں