Sher Nabi has just posted in the Urdu Adab and Shayeri forum of ITDarasgah.com - Urdu Forum for IT Education & Information under the title of تمہیں اک دن کہا تھا جو.
This thread is located at http://www.itdarasgah.com/showthread.php?t=91150
Here is the message that has just been posted:
***************
*وہی اظہار کافی تھا
تمہیں اک دن کہا تھا جو
"کہ تم سے پیار کرتے ہیں "
وہ لمحہ بھول کیوں بیٹھے
وہ جملہ بھول کیوں بیٹھے
ابھی تجدید مانگو گے
میری بے لوث چاہت کی
تمہیں اک بار پھر سے وہ
محبت نہ ملے شاید
یہ جو تم روٹھ بیٹھے ہو
تمہاری کم نگاہی ہے
تمہیں گر پیار کرنا تھا
ہمارے ساتھ چلنا تھا
وہی اظہار سن لیتے
وہی اظہار کافی تھا
تمہیں اک دن کہا تھا جو
"کہ تم سے پیار کرتے ہیں"
*
***************
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں