انتہائی اہم
ان شاء اللہ آج سے روزانہ ایک مکمل پارے کا مختصر خلاصہ قرآن مجید کا شئیر کریں گے، خود بھی کوشش کریں کہ پڑھ لیں اور شئیر بھی کریں تاکہ آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ ہو۔
پہلا پارہ
اس پارے میں پانچ باتیں ہیں:
اقسامِ انسان
اعجازِ قرآن
قصۂ تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام
احوالِ بنی اسرائیل
قصۂ حضرت ابراہیم علیہ السلام
(1)۔ اقسامِ انسان:
انسانوں کی تین اقسام ہیں: مومنین، منافقین اور کافرین۔
مومنین کی پانچ صفات مذکور ہیں: ۱۔ ایمان بالغیب ۲۔ اقامتِ صلوۃ ۳۔ انفاق ۴۔ ایمان بالکتب ۵۔ یقین بالآخرۃ
منافقین کی کئی خصلتیں مذکور ہیں: جھوٹ، دھوکا، عدم شعور، قلبی بیماریاں، سفاہت، احکامِ الٰہی کا استہزاء، فتنہ و فساد، جہالت، ضلالت اور تذبذب۔ کفار کے بارے میں بتایا: ان کے دلوں اور کانوں پر مہر اور آنکھوں پر پردہ ہے۔
(2)۔ اعجازِ قرآن:
جن سورتوں میں قرآن کی عظمت بیان ہوئی ان کے شروع میں حروفِ مقطعات ہیں یہ بتانے کے لیے کہ انہی حروف سے تمہارا کلام بھی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی، مگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کے کلام جیسا کلام بنانے سے عاجز ہو۔
(3)۔ قصۂ حضرت آدم علیہ السلام:
اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانا۔
فرشتوں کا انسان کو فسادی کہنا۔
اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السلام کو علم دینا اور فرشتوں کا اقرارِ عدم علم کرنا۔
فرشتوں سے آدم علیہ السلام کو سجدہ کروانا اور شیطان کا انکار کر کے مردود ہو جانا۔
جنت میں آدم و حواء علیہما السلام کو شیطان کا بہکانا اور پھر انسان کو خلافتِ ارض عطا ہونا۔
(4)۔ احوالِ بنی اسرائیل:
ان کا کفرانِ نعمت اور اللہ تعالیٰ کا ان پر لعنت نازل کرنا۔
(5)۔ قصۂ حضرت ابراہیم علیہ السلام:
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کرنا، پھر اللہ تعالیٰ سے اسے قبول کروانا اور توبہ و استغفار کرنا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں