Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 237 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

    ━━❰・ *پوسٹ نمبر 237* ・❱━━━
 💫 *مدرک ،لاحق،اور مسبوق سے متعلق مسائل* :

 *(12) مقیم کا مسافر کی اقتداء کرنا:* 
اگر کوئی مقیم شخص مسافر کے پیچھے نماز پڑھے تو مسافر امام دو رکعت پر سلام پھیر دے گا،اس کے بعد مقیم مقتدی اپنی دو رکعت قرآت کے بغیر پوری کرے گا،گویا مسافر امام کی اقتداء کرنے والا مقیم، لاحق کے حکم میں ہے۔

 *(13) مسبوق کسے کہتے ہیں؟:* 
مسبوق،اس مقتدی کو کہتے ہیں جو پہلی رکعت ہوچکنے کے بعد جماعت میں شامل ہوا ہو۔

 *(14) جہری نماز میں مسبوق ثناء کب پڑھے گا؟:* 
جہری نماز میں امام کے ساتھ شامل ہو کر تحریمہ کے بعد مسبوق ثناء نہیں پڑھے گا؛ بلکہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب اپنی فوت شدہ نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوگا تو اس وقت ثناء پڑھے گا۔

📚حوالہ:
(1) الجوھرۃ النیرة :1/124
(2) البحر الرائق:1/623
(3) شامی زکریا:2/344
(4)  طحطاوی:169
(5) تاتارخانیه:1/104
(6) کتاب المسائل:1/426
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.