🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 227* ・❱━━━
*امامت و جماعت کے مسائل:*
*(43) جمعہ کی سنتوں کے دوران خطبہ شروع ہوجائے تو کیا کرے؟*
اگر کوئی شخص جمعہ کی سنت پڑھ رہا تھا اسی دوران خطیب صاحب نے خطبہ شروع کردیا تو راجح قول کے مطابق اس سنت پڑھنے والے شخص کو چاہیے کہ دو رکعت پر سلام پھیر کر خطبہ سننے میں مشغول ہوجائے اور نماز کے بعد سنتوں کو دوبارہ ادا کرے۔
*(44) بارش کے عذر سے تکرارِ جماعت:*
اگر نمازی زیادہ ہوں اور جماعت کے لیے کوئی اور جگہ دستیاب نہ ہو تو بارش کی شدت کی وجہ سے ایک ہی مسجد میں تکرارِ جماعت کی گنجائش ہے۔
📚حوالہ:
(1) الدر المختار مع ردالمحتار کراچی:2/506
(2) شامی زکریا:2/392
(3)کتاب المسائل:1/419:422
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں: