🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ پوسٹ نمبر 214 ・❱━━━
امامت و جماعت کے مسائل:
(8) بدعتی کی امامت:
بدعتی کو مستقل امام بنانا مکروہ تحریمی ہے۔
(9) غیرمقلد (اہلِ حدیث) کی امامت:
جو غیرمقلد سخت متعصب ہو اور بزرگانِ دین کے بارے میں زبان درازیاں کرتا ہو، وہ فاسق کے حکم میں ہے،اس کی امامت مکروہ ہے؛ لیکن اگر وہ متعصب نہ ہو اور بزرگوں کی شان میں بے ادب نہ ہو، نیز وہ ایسا عمل نہ کرے کہ جس سے امام صاحب رحمہ اللہ کے مذہب کے مطابق نماز مکروہ یا فاسد ہوتی ہے، تو ایسے غیرمقلد کے پیچھے مذکورہ شرائط کے ساتھ نماز پڑھنا درست ہے۔
(10) فاسق کی امامت:
فاسق کا امام مقرر کرنا مکروہ تحریمی ہے، اس کی اقتداء میں نماز نہ پڑھی جائے؛ بلکہ متقی شخص ہی کو امام بنایا جائے۔
(11) ڈاڑھی کٹانے والے کی امامت:
ڈاڑھی کٹانے والا فاسق ہے اور فاسق کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔(خواہ فرائض میں ہو یا تروایح میں)
📚حوالہ:
(1) صغیری:264
(2) فتاوی شامی زکریا 2/299
(3) فتاوی رشیدیہ 348
(4) البحر الرائق:1/349
(5) فتاوی دارالعلوم:3/145
(6) کتاب المسائل:1/407:408
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں