🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 190* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(79) اگر نمازِ استسقاء سے پہلے ہی بارش ہوگئی*
اگر نمازِ استسقاء کا اعلان کردیا گیا تھا؛لیکن ابھی لوگ جمع نہیں ہو پائے تھے کہ بارش ہوگئی تو بھی مستحب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لیے حسبِ پروگرام لوگ جمع ہو کر نماز و دعا کا اہتمام کریں۔
*(80) دعا استسقاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟*
صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دعا استسقاء کے وقت عام دعاؤں کے برخلاف ہتھیلیوں کا حصہ زمین کی طرف اور ہاتھ کا اوپری حصہ آسمان کی طرف کرکے (یعنی الٹے ہاتھ کرکے) دعا فرمائی، اسی وجہ سے فقہاء کرام نے بھی دعا استسقاء میں اس کیفیت کو پسندیدہ قرار دیا ہے۔
📚حوالہ:
(1) درمختار مع الشامی:3/73
(2) مسلم شریف:1/293
(3) طحطاوی علی المراقی طبع کراچی:301
(4) کتاب المسائل:1/508
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━