🕌🛡️⚔️⭐معرکہٴ حق و باطل ⭐⚔️🛡️🕌🌴تعارف🌴
تذکرہ: امامِ عالی مقام نواسۂ رسول حضرت حسین ابن علی و اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم
*الکمونیا ⲯ﹍︿﹍میاں شاہد﹍ⲯ﹍︿﹍☼آئی ٹی درسگاہ*
✍🏻 حماد حسن خان
☰☲☷ گذشتہ قسط☷☲☰
https://bit.ly/Haq-O-Batil00
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
اس سلسلے میں معرکہ حق و باطل کے حوالے سے شعور و آگہی آگے پہنچانے کے لیے کربلا میں پیش آنے والے واقعات و اسباب کی پوری تفصیل درج کی جا رہی ہے۔اس کے لیے جہاں جہاں سے بھی مستند حقائق اکٹھے کئے گئے ہیں انہیں جذباتی اور افسانوی صورت میں بتانے سے زیادہ حقیقت کے ہر رخ کو سامنے لانے کی حتیٰ الامکان کوشش کی گئی ہے۔یہ کسی بھی فرقہ واریت سے ہٹ کے صرف حق کو آگے امت تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے کہ ہماری امت کے سردار پیارے آقائے دوعالم ﷺ کی پیاری آل نے امت کی بھلائی اور نجات کے لیے جو قربانی دی اس کے بارے سب کا شعور بیدارہو۔
اس سلسلے میں واقعہ کربلا کو موضوعات کے اعتبار سے مختلف حصوں میں تقسیم کر کے واقعہ کا اصل متن بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔
معرکہٴ حق و باطل کی اس کاوش کو پایہٴ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جن دیگر کتب سے خصوصی مدد لی گئی، ہم ان تمام کتب کے مصنفین، ادارے اور پبلشرز کے تہہِ دل سے مشکور ہیں۔
اللہ ہمیں حق کو سمجھنے اور اسے آگے پھیلانے کی ہمت عطا کرے۔(آمین ثم آمین)
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
cxxx{}::::::::::::اگلی قسط :::::::::::::::>
https://bit.ly/Haq-O-Batil01