🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 168* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(34) فرض نماز پڑھ کر سنن و نوافل کے لیے جگہ بدلنا*
جس جگہ کھڑے ہو کر فرض نماز ادا کی ہے، وہاں سے ہٹ کر کسی دوسری جگہ سنت اور نوافل پڑھنا مستحب ہے؛ لیکن جہاں آگے پیچھے جگہ نہ ہو تو اسی جگہ پڑھ لینے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
*(35) نفل بیٹھ کر پڑھنا افضل ہے یا کھڑے ہوکر؟*
نفل نماز بلاعذر بیٹھ کر پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے اور اگر کوئی عذر ہے تو " ان شاءاللہ" پورا ثواب ملے گا؛ اس لیے عذر نہ ہونے کی صورت میں کھڑے ہوکر پڑھیں۔
📚حوالہ:
(1) فتاوی درالعلوم دیوبند:4/230
(2) شامی زکریا:2/484
(3) کتاب المسائل:1/494
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━