░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 167 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 167* ・❱━━━
           *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(31) چار رکعت نفل کی نیت تھی، دو پرسلام پھیر دیا* 
اگر کسی شخص نے چار رکعت کی نیت سے نفل نماز شروع کردی پھر دو رکعت پر سلام پھیردیا تو اب آخری دو رکعت کی قضاء لازم نہ آئے گی۔
 
*(32) چار رکعت کی نیت سے نفل شروع کرکے توڑ دی* 
اگر کسی نے چار رکعت کی نیت سے نفل نماز پڑھنی شروع کی پھر دو رکعت سے پہلے ہی توڑ دی تو اس پر صرف دو رکعت کی قضاء لازم ہوگی، پوری چار رکعت کی قضاء نہ کرے۔
 
*(33) نوافل میں طویل قرآت افضل ہے یا زیادہ رکعات پڑھنا؟* 
نوافل میں طویل قرآت کرنا تعدادِ رکعات کے مقابلہ میں زیادہ افضل ہے۔

📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/478
(2) فتاویٰ درالعلوم دیوبند:4/234
(3) کتاب المسائل:1/493
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی