░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 147 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 147* ・❱━━━
            *وتر کے احکام و مسائل :*
 
 *(18) کیا عشا کے فرض لوٹانے کی صورت میں وتر کا اعادہ ہے؟* 
بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص عشا کے فرض ، سنت اور وتر ادا کرتا ہے ، انفرادی طور پر یا رمضان المبارک میں باجماعت ، نماز مکمل ہونے کے بعد پتا چلتا ہے کہ فرض نماز کسی وجہ سے ادا نہیں ہوئی ہے ، تو اس صورت میں فرض کی چار رکعتوں اور دو سنتوں کو دوبارہ پڑھنا لازم ہے البتہ وتر کی تین رکعتوں کو دوبارہ پڑھنا لازم نہیں ، سنتوں کو دوبارہ پڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ سنت فرض کے تابع ہیں ، جب فرض نماز ادا نہیں ہوئی تو سنتیں بھی ادا نہیں ہوئیں ، البتہ وتر چوں کہ مستقل نماز ہے ، اس لیے ان کا اعادہ نہ ہوگا۔
*(19) دعائے قنوت دو مرتبہ پڑھنے پر سجدہ سہو کا حکم*
 اگر کسی نے وتر کی تیسری رکعت میں دو دفعہ دعائے قنوت پڑھی یا کسی مسبوق نے امام کے ساتھ بھی دعائے قنوت پڑھی تھی اور پھر اپنی بقیہ نماز پوری کرتے وقت بھی دعائے قنوت پڑھی ، تو ان دونوں صورتوں میں سجدہ سہو لازم نہیں آتا ، اگرچہ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

📚حوالہ:
(1) بدائع الصنائع 2/473
(2) بحر الرائق 2/44
(3) احسن الفتاوی 3/450
(4) خیر الفتاوی 2/435
(5) الدرالمختار مع ردالمحتار 1/681
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی