🌻 *حدیث بیان کرنے میں بے احتیاطی پر تنبیہ*


 🌻 *حدیث بیان کرنے میں بے احتیاطی پر تنبیہ*


📿 *حدیث بیان کرنے میں بے احتیاطی کے ایک پہلو پر تنبیہ:*
عوام وخواص دونوں ہی طبقات میں سے کئی سارے حضرات احادیث بیان کرنے میں مطلوبہ احتیاط سے کام نہیں لیتے کہ وہ جو بیان کررہے ہیں وہ واقعتًا حدیث ہے بھی یا نہیں، یعنی کہ انھیں اس کے حدیث ہونے کا مکمل یقین نہیں ہوتا، یا حدیث کے الفاظ ان کو ٹھیک طرح یاد نہیں آرہے ہوتے اور ان کو شک ہورہا ہوتا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ اسے حدیث کہہ کر بیان کردیتے ہیں، پھر اس بے احتیاطی کی وجہ سے اگر روایت بیان کرنے میں غلطی ہوجائے تو ایک نئی روایت وجود میں آجاتی ہے۔ اسی طرح کوئی اچھا اور مفید مقولہ ان کے ذہن میں ہوتا ہےاور اس کو حدیث سمجھ لیتے ہیں اور حدیث کہہ کر بیان کردیتے ہیں، یوں ایک نئی منگھڑت روایت وجود پاجاتی ہے۔ ظاہر ہے کہ حدیث جیسے حساس اور نازک معاملے میں یہ بے احتیاطی ہرگز گوارہ نہیں کی جاسکتی۔ اس لیے احادیث بیان کرتے وقت بھرپور احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی